Mere ahsaas

 سوچتا ہون ہم اگر  انجان ہوتے

آپ کے خواب یوں نہ ویران ہوتے


یہ خموشی کھا گئی زباں ورنہ

ہم بھی شاید کوئی شعلا بیان ہوتے


میرے احساس کو آپ نہ سمجھتے اگر

یہ شعر میرے سبھی سنسان ہوتے


رسم دنیا سے اگر بغاوت نہ کرتے

ہم بھلا کہاں اتنے  پریشان ہوتے


ہم بھی گر جاتے کچھ عرصے میں

دنیائے محبت میں اگر کچا مکان ہوتے


میں بھی بیچ آتا ڈکھ اپنے سبھی انجم

کاش اس  درد دل کے دکان ہوتے